بی ایم سی محکمہ تعلیم اردو
میڈیم کی جانب سے شاندار "آن لائن جشن یوم تعلیم اور جشن یوم اطفال" کا
انعقاد.
مبئ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم
کی جناب سےکورونا لاک ڈاؤن کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ کئی ماہ سے آن لائن طرز
تعلیم کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے. محکمہ تعلیم کے اردو میڈیم کی ٹیم بھی شروعات سے
ہی آن لائن درس تدریس میں سرگرم عمل ہے. اس ٹیم کی جانب سے نہ صرف روزانہ آن لائن
زوم کلاسیز کا انعقاد کیا جاتا ہے بلکہ نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ تعلیمی،
تہذیبی و ثقافتی پروگرامس بھی منعقد کئے جاتے ہیں. اسی طرز پر 11 نومبر 2020 کو
اردو میڈیم آن لائن ٹیم کی جناب سے ملک کے اولین وزیر تعلیم اور قومی رہنما مولانا
ابوالکلام آزاد اور آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم
پیدائش کے موقع پر ایک شاندار مشترکہ پروگرام بعنوان " جشن یوم تعلیم و یوم
اطفال" کا انعقاد عمل میں آیا.
اس
پروگرام میں بی ایم سی محکمہ تعلیم کے ایجوکیشن آفیسر جناب مہیش پالکر، ڈی ای او
جناب راجو تڑوی، ڈی ای او جناب کرت کڑوے، ای او جناب اجئے وانی، اے او جناب ناصر
علی شیخ، بی او محترمہ افسانہ میڈم، بی او اقبال شیخ و دیگر اہم افسران نے شرکت کی.
پروگرام
کا آغاز عمران عقیل شاہ نے تلاوت و ترجمے سے کیا. پھر طلباء کے ذریعے حمد و نعت
پیش کی گئ. پروگرام میں بالترتیب مولانا آزاد کا سونحی خاکہ، مولانا آزاد اور پنڈت
نہرو کی نقل کرتے ہوئے فینسی ڈریس پریزینٹیشن، تقاریر، مولانا کے اقوال، غبار خاطر
کی مضمون خوانی، طلباء و اساتذہ کا کوئز کونٹیسٹ، ڈرائنگ پیشکش، مراٹھی اور
انگریزی میں تقاریر وغیرہ کے مطابق جاری و ساری رہا. پروگرام کے آخری حصے میں بیٹ
آفیسر اور آن لائن طرز تعلیم اردو میڈیم کی انچارج محترمہ عارفہ سلیم
شیخ نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا
" ہم تمام اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ آج کا یہ پروگرام' یوم تعلیم'
ہمارے ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کی یاد میں
منایا جارہا ہے. مولانا آزاد نہ صرف ہمارے ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے بلکہ آپ ایک
منفرد اور ہمہ فن شخصیت کے ملک بھی تھے. مولانا کے مضامین اردو ادب کا قیمتی
سرمایہ ہیں. مولانا نے اپنے اخبار الہلال کے ذریعے اردو صحافت کو نیا رخ عطا کیا.
مولانا کی ملی اور قومی خدمات کا دائرہ بے حد وسیع ہے لہٰذا اس مختصر
وقت میں ان کی تمام خدمات کا احاط کرنا نہایت ہی مشکل عمل ہے. البتہ میں آپ تمام
حاضرین کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوںکہ اساتذہ اپنی محنت اور انتھک کاوشوں سے مولانا
آزاد نہ سہی لیکن ان جیسا قابل شخص ملک اور قوم کو دوبارہ دے سکتے ہیں.. آپ تمام
اساتذہ اگر اپنی پیشہ وارانہ قابلیت کا مناسب استعمال کریں اور خلوص و لگن سے درس
و تدریس میں سر گرم عمل رہیں تو ہم ملک اور قوم کو بہترین رہنما عطا کرسکتے ہیں."
صدارتی
خطبے کے بعد سید فوزیہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا. اس پروگرام کو کلی طور پر
محسن ساحل اور اول تا دہم جماعت کے تمام سی این اوز نے ترتیب دیا. محمد ذیشان نے
ٹیکنیکل معاملات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پروگرام کی ہوسٹنگ کی. اس ناقابل
فراموش تقریب میں اول تا آخر ایکسپرٹ ٹیچرس سید فوزیہ اور کہکشاں شیخ نے نہایت ہی
خوش اسلوبی اور عمدگی سے نظامت کے فرائض انجام دیے. پروگرام کی بے انتہا کامیابی
پر تمام آفیسرس اور شرکاء نے بی او عارفہ سلیم شیخ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد
پیش کی. امید ہے آن لائن طرز تعلیم اردو میڈیم کے تمام اساتذہ مستقبل میں اسی طرح
متحرک رہیں گے.
Ashmira Mufis baig
ReplyDelete