انجمن اسلام جونئیر کالج کرلا میں ایم - اے اردو کے داخلے شروع
ادارہ انجمن اسلام ممبئ تعلیمی میدان میں اپنی علیحدہ شناخت رکھتا ہے. اسی ادارے کی ایک اہم شاخ انجمن اسلام الانا جونئر کالج کرلا میں کئی دہائیوں سے تعلیمی خدمات کے لیے مشہور ہے. جونیئر کالج کے علاوہ اس ادارے میں بی اے (اردو) اور بی کام کے کورسس بھی جاری و ساری ہیں جس کی وجہ سے اقلیتی طلبہ کی اعلی تعلیم کے راستے ہمورا ہوئے ہیں. ممبئ اور مضافات کے اردو طبقے میں اس خبر سے خوشی کہ لہر دوڑپڑی ہے کہ یشونت راو چوہان اوپن یونیورسٹی ناسک کے زیر انصرام انجمن اسلام الانا جونئیر کالج کرلا میں پہلی بار ایم- اے اردو کورس کا آغاز کیا جارہا ہے. ایم ایے اردو سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے اردو طلبہ اور اساتذہ کا ایک بڑا طبقہ کئی برسوں سے یشونت راؤ چوہان یونیورسٹی ناسک کا منتظر تھا. وائے سی ایم او یو سے ایم ایے اردو شروع کرنے کے لیے بہت سارے اداروں نے رات دن جد وجہد کی جن میں انجمن اسلام الانا جونئیر کالج کرلا بھی شامل فہرست ہے. یونیورسٹی کے اس فیصلے سے ریاست بھر کے ہزاروں طلبہ اور اساتذہ اپنی اعلی تعلیم جاری رکھتے ہوئے بآسانی اردو میں ایم اے مکمل کر سکتے ہیں. کورس کی معیاد دوسال ہے جس میں چار میقاتی امتحانات شامل ہیں. چونکہ اس سے قبل یونیورسٹی میں ایم اے کے کورسس انگریزی، ہندی اور مراٹھی میں ہی جاری تھے. اردو میڈیم سے تعلیم حاصل والوں کے لیے یہ بہت بڑی خوش خبری ہے کہ یونیورسٹی نے امسال ایم اے اردو کے آغاز کا اعلان کیا لہٰذا ممبئ اور مضافاتی علاقون میں رہائش پذیر اس کورس میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و اساتذہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جلد از جلد انجمن اسلام جونئر کالج کرلا کوآرڈینیٹر کاظم اختر9320098764 سے رابطہ قائم کرکے داخلے میں معاونت حاصل کریں اور اپنی نشست محفوظ کرلیں. اردو ذریعہ تعلیم کے فروغ میں ادارہ انجمن اسلام جونئر کالج کرلا کی تمام کوششیں قابل مبارکباد ہیں.
No comments:
Post a Comment