حضرت لقمان کی نصیحت : 4
بھلائی پھیلاؤ
اے مرے ابو نصیحت مجھ کو کوئی کیجیے
آپ کچھ علم و ادب کا مجھ کو تحفہ دیجیے
کیوں نہیں بیٹے نصیحت اک سناتا ہوں تمہیں
جو کہا لقمان نے وہ میں بتاتا ہوں تمہیں
اس نصیحت کو کیا ہے نقل بھی قرآن نے
جو نصیحت کی تھی بیٹے سے کبھی لقمان نے
باپ نے بیٹے سے فرمایا مرے لخت جگر
خیر پھیلایا کرو ہر اک گلی میں گھوم کر
خود بھلائی پر رہو لوگوں میں پھیلایا کرو
اس کی خاطر دوسروں کے گھر پہ بھی جایا کرو
کہنے سننے کا یقیناً فائدہ پاؤگے تم
بیج تم بوؤگے جیسا ویسا ہی کاٹوگے تم
اے مرے ابو عمل تب پہلے کرنا چاہیے
بعد میں لوگوں کو اس جانب بلانا چاہیے
ہاں مرے بیٹے دیا تم نے ذہانت کا ثبوت
ہے نصیحت اک امانت دو امانت کا ثبوت
معیار ویب سائٹ کے ذریعے حضرت لقمان حکیم کی منظوم نصیحتیں چھوٹے اور بڑے سب کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ انصار احمد معروفی
ReplyDelete