کتاب”نامور مقررین کی فکر انگیز ادبی تقریریں“ کی رسم اجراء
یہ کتاب دینی، سیاسی اورعلمی شخصیات کے ادبی خطبات کا حسین گلدستہ ہے:ڈاکٹر شمامہ پروین
اورنگ آباد۔
... سیداطہر احمدکے ذریعہ
مطالعہ سے ہماری فکر و خیال کو وسعت ملتی ہے، مشاہدات و تجربات انسان کونئی منزلوں سے آشنا کرتے ہیں، حاصل مطالعہ کو تحریری شکل دے کرکتابی صورت میں پیش کرنا ادبی سرمایہ میں اضافہ ہے جو ڈاکٹر محمد مصطفی خان نے انجام دیا ہے۔میں بحیثیت صدر ادارہ ان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اورامید کرتی ہوں کہ وہ اس تحریری و تحقیقی کام کو جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شمامہ پروین صاحبہ نے اپنی صدارتی تقریر پیش کیا۔
ڈاکٹر محمد مصطفی خان ندوی کی مرتب کردہ کتاب ”نامور مقررین کی فکر انگیز ادبی تقریریں“کے رسم اجراء کی تقریب زیر صدارت ڈاکٹر شمامہ پروین صدر رہبر ایجوکیشنل کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اورنگ آباد بتاریخ ۱۱/ستمبر ۱۲۰۲ء بروز سنیچربمقام بیت الیتیم شاہی مسجد عمل میں آئی۔
اس تقریب میں ڈاکٹر رفیع الدین ناصر صدر شعبہئ نباتیات مو لانا آزاد کالج اورنگ آباد اورڈاکٹر عبد الرشید ندوی مدنی سابق صدر شعبہئ عربی سر سید کالج اورنگ آبادبحیثیت مبصرین موجود تھے۔ واضح ہوکہ یہ تقریب سر سید کالج آف آرٹس کامرس اینڈ سائنس اورنگ آباد نے منعقد کی جس میں اردو کارواں ممبیئ و اورنگ آباد،انجمن اہل قلم اورنگ آباد،بزم تلمیذ ادب اورنگ آباد،دکن،مطلع ادب فاؤنڈیشن اورنگ آباد،بزم تطہیر ادب اورنگ آباد کا اشتراک رہا۔
تقریب کا آغاز عبد اللہ دانش کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، مرتب کتاب ڈاکٹر محمد مصطفی خان نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں نامور ادباء کی ذخیرہئ تقاریرمیں سے ایسی تقریروں کا انتخاب کیا گیا جن میں زبان و بیان کی سلاست و لطافت کے ساتھ ساتھ وہ ادبی شہ پاروں کی حیثیت رکھتی ہوں جو بیک وقت طلبہ،اساتذہ اور ادبی ذوق رکھنے والے قارئین کے لیے یکساں مفید ہوں،اسی خیال کو عملی طور پراس کتاب میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ڈاکٹر رفیع الدین ناصر اورڈاکٹر عبد الرشید ندوی مدنی نے اس کتاب کی اہمیت و موضوع کی ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کی اورمرتب کتاب کو تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس کتاب کی پیش کش پر حوصلہ افزاء کلمات سے نوازا۔
اس موقع پر انجمن اہل قلم کی صدر فردوس فاطمہ رمضانی،مطلع ادب فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی،اردو کارواں اورنگ آباد کی کواڈینیٹر شیخ نفیسہ بیگم،بزم تلمیذ ادب اورنگ آباددکن کی صدر خواجہ کوثر حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرتب کو مبارکباد پیش کی، اردوں کارواں ممبیئ کے صدر فرید احمد خان اورسیکریٹری پروفیسر شبانہ خان صاحبہ نے مبارکبادی کا پیغام ارسال کیا اوراس پروگرام کے منعقد کرنے پر ڈاکٹر شمامہ پروین صدر سر سیدکالج کو مبارکباد دی۔
نظامت کے فرائض محمد عرفان خان سوداگر لیکچرار سر سید کالج نے اپنے منفرد انداز میں انجام دے کر پروگرام کی کامیابی میں چار چاند لگائے، اظہار تشکر کے کلمات عائشہ مسرور نے پیش کیے،اس تقریب میں کثیر تعداد میں اساتذہ و علم دوست حضرات نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment