Sunday, September 26, 2021

Mushkil Hai Phir Milein Kabhi Yarane Raftgaan organised by Urdu Caravan Mumbai

 *مشکل ہے پھر ملے کبھی یاران رفتگان*


اکبر الہ آبادی ، جگر مراد آبادی اور اختر شیرانی کے مشترکہ ماہ وفات کے موقع پر اردو کارواں کی جانب سے قومی سطح کے ویبنار میں خراج عقیدت.  

شعیب ابجی نائب صدر اردو کارواں نے اردو کارواں کا تعارف پیش کیا. 

فرید احمد خان صدر اردو کارواں نے پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی( صدر شعبہ اردو علی گڑھ) اور دیگر مقررین کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت اطمینان محسوس کرتے ہیں کہ اردو کارواں کے ذریعے اردو زبان ان کالجوں تک پہنچی ہے جہاں گزشتہ کئی دہائیوں سے طلبہ اور اساتذہ اردو زبان و ادب کی خدمات سے انجان تھے

 انہوں نے ولسن کالج، ایس این ڈی ٹی کالج، مٹھی بائی کالج اور ٹا ٹا انسٹیٹیوٹ کا بطور خاص  ذکر کیا. 

عرفان عارف (صدر تحریک بقائے اردو) جو نظامت کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے کہا کہ تینوں شعراء کی تاریخ وفات ایک ہی ہے مگر تینوں کی شاعری میں الگ الگ رنگ نظر آتا ہے

پروفیسر سلیم محی الدین نے اکبر الہ آبادی کے تعلق سے کہا کہ یہ وہ شاعر ہے جسے سب سے زیادہ نظرانداز کیا گیا ہے جبکہ ان کی شاعری دور حاضر کے تقاضوں کو بھی پورا کرتی ہے. 

ڈاکٹر پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی (صدر شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ  اکبر الہ آبادی سر سید کے معاصرین میں سے تھے اکبر نےاپنی نظموں اور غزلوں کے ذریعے اپنی بات کو پیش کیا، اور اپنی شاعری کے ذریعے سے کسی حد تک اپنا پیغام پہنچانے کی کوشش کی 

اختر شیرانی کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ اختر شیرانی کے ہاں زندگی میں سکون نظر آتا ہے ان کی زندگی میں وہ جب پریشان ہوتے ہیں تو رومان کو ذہنی سکون کے لئے تلاش کر لیتے ہیں وہ نغمگی کی طرف آتے ہیں 

. جگر مراد آبادی کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ  جگر بنیادی طور پر فارسی کے شاعر تھے وہ رومان کے شاعر تھے، 

اس موقع پر کفایت حسین کیفی نے اختر شیرانی کی نظم او دیس سے آنے والے بتا...

عظمیٰ فردوس نے جگر مراد آبادی کی غزل، جہانگیر روش اور عبدالرحمن نے اکبر الہ بادی اور جگر مراد آبادی کی غزلیں پیش کیں. گلواکارہ شبانہ شیخ نے اکبر الہ آبادی کی غزل کہوں سے قصہ درد و غم کوی ہمنشیں ہے نا یار ہے.. سنا کر سماں باندھ دیا اس کےے علاوہ انھوں نے اختر شیرانی اور جگر مراد آبادی کی غزلیں بھی پیش کیں.

اس نشست میں پروفیسر محمد کاظم دہلی یونیورسٹی، ڈاکٹر پروفیسر عبدالشعبان (ٹاٹا انسٹیٹیوٹ ممبیء)  طلباء و اساتذہ کے علاوہ اردو کارواں ممبیء و اورنگ آباد کے ممبران موجود تھے

رسم شکریہ شبانہ خان سیکرٹری اردو کارواں نے ادا کیا.

No comments:

Post a Comment