حضرت لقمان الحکیم
انصار احمد معروفی۔ ضلع مئو۔ یوپی۔
کون ہیں حکیم لقمان؟
اے مرے ابو ہیں آخر کون لقمان الحکیم؟
تذکرہ جن کا کیا کرتا ہے قرآن کریم؟
آج اک سورہ پڑھی ہے میں نے ان کے نام کی
آپ کچھ بتلائیے تفصیل ان کے کام کی
ہاں مرے بیٹے یقینا بات تیری ہے بجا
میں جوابا جو کہوں گا سچ کہوں گا باخدا
وہ خدا کے نیک بندے تھے بڑے اونچے ولی
بلکہ کچھ تو یہ بھی کہتے ہیں نبی تھے وہ نبی
حضرت داؤد کے وہ دور میں موجود تھے
اور نبی ایوب کے وہ رشتہ داروں میں ہوۓ
پانچ ہزار اور پانچ سو سال ان کی لمبی عمر تھی
تجربے سے تھی عبارت ان کی پوری زندگی
علم و حکمت سے کیا ان کو خدا نے سرفراز
حکمت و دانائی کا ان کو سکھایا سارا راز
کام وہ کرتے تھے ان سے رب نے جو فرمادیا
اور ادا کرتے تھے رب کی نعمتوں کا شکریہ
وہ خدا کے خاص بندے تھے نہیں ہے اس میں شک
ان کی حکمت کا بجا ڈنکا زمیں سے تا فلک
اس لیے اے بیٹے ان کا ذکر ہے قرآن میں
تاکہ ان کی خوبیاں پیدا ہوں ہر انسان میں
ان کو ابو کیا کوئی بیٹا بھی تھا میری طرح؟
ہاں اے بیٹے ان کو بھی بیٹا تھا اک تیری طرح
اپنے بیٹے کو نصیحت وہ ہمیشہ کرتے تھے
کامیابی اس کو مل جائے اسے سمجھاتے تھے.
السلام علیکم
ReplyDeleteمعیار ویب سائٹ کے ذریعے محترم جناب محسن ساحل صاحب اور محترمہ خواجہ کوثر حیات صاحبہ کے توسط سے مشہور عالم ولی اور دانا حکیم حضرت لقمان رضی الله عنہ کی بیش قیمت نصیحتوں کے منظوم سلسلے کے آغاز پر راقم الحروف انصار احمد معروفی کی جانب سے بہت بہت مبارک باد پیش ہے۔
انصار احمد معروفی
بہت شکریہ جناب عالی
Deleteبہترین نصیحتوں کے اس سلسلہ کے لیے جناب انصار احمد معروفی صاحب قابل مبارکباد ہے ۔ بارک اللہ فیکم ۔
ReplyDelete