حضرت لقمان حکیم کی نصیحت - 3
نماز قائم کرو
اے مرے ابو سنائیں بات کچھ لقمان کی
جن کی خاطر راہ حکمت رب نے سب آسان کی
ہاں مرے بیٹے سنو لقمان کی حکمت کی بات
جن کو سکھلائی خدا نے رحمت و برکت کی بات
سینکڑوں ان کی نصیحت ہے کتابوں میں لکھی
جو نصیحت اپنے بیٹے کے لیے حضرت نے کی
ان کا بیٹا کیا اے ابو تھا بہت بگڑا ہوا ؟
جس کے باعث اس قدر بیٹے کو سمجھانا پڑا
بات تو ایسی کہیں بیٹے نہیں میں نے پڑھی
اپنے بیٹے سے محبت میں نصیحت اتنی کی
تیسری ہے یہ نصیحت ،، بیٹا قائم کر نماز،،
آدمی اس سے خدا سے کرتا ہے راز و نیاز
ابو قائم کرنے کا مطلب ہے کیا بتلائیے؟
ناسمجھ ہوں اس لیے ابو مجھے سمجھائیے
اس کا مطلب ہے کہ پابندی سے تم پڑھنا نماز
دل لگے اللہ سے تب جاکے ہوگے پاکباز
ہوگی جب ایسی نماز اپنا اثر دکھلائے گی
پہلی فرصت میں اسے جنت میں لے کر جاۓ گی
۔۔۔۔۔۔
ماشا اللہ بہترین نصیحت جناب انصار احمد صاحب ۔
ReplyDeleteیقیناً نماز کا درجہ ساری عبادتوں میں سب سے اونچا ہے۔ حضرت لقمان حکیم کی شاندار نصیحت کا سلسلہ۔ مبارک باد
ReplyDeleteانصار احمد معروفی