Sunday, September 12, 2021

Nasihat No. 2 : Allah Tala Ka Dhyan Rahe

 


حضرت لقمان حکیم کی نصیحت :2


الله تعالٰی کا دھیان رکھو 




اے مرے بیٹے عقیدہ سچا ہونا چاہیے 

جو کہے باری تعالیٰ مان لینا چاہیے 

ابو لیکن کیا عقیدہ کا ہے مطلب بولیے؟ 

ناسمجھ ہوں میں ذرا سا آپ اس کو کھولیے 

تم عقیدہ کو یہ سمجھو بیٹے بس دل کا یقین 

دل میں سچا اس کو مانو بیٹے تم تو ہو ذہین 

اپنے بیٹے سے کہا لقمان نے یہ جان لو 

ساری چیزیں دیکھتا ہے رب یہ دل سے مان لو 

کوئی نیکی یا بدی چاہے جہاں چھپ کر کرو 

آسماں ہو یا زمیں یا غار یا چٹان ہو 

دور ہو نزدیک ہو دن رات یا تنہائیاں 

جانتا ہے ساری حرکت مالک کون و مکاں 

اس لیے الله کو ہر وقت سمجھو سامنے 

اس کا استحضار اتنا ہو کہ وہ ہو سامنے 

تب تو ابو اب کسی شے سے میں ڈر سکتا نہیں 

میں اکیلا ہر جگہ جاؤں نڈر ہوکر کہیں 

اس کا مطلب یہ نہیں بلکہ خدا سے تم ڈرو 

اور خدا اس کے نبی کے حکم پر چلتے رہو 

انصار احمد معروفی

1 comment:

  1. یقیناً سب سے اہم چیز عقیدہ کی درستگی ہے۔ معیار ویب سائٹ کو دینی پیغام نشر کرنے پر مبارکباد۔ انصار احمد معروفی

    ReplyDelete