فلیش فکشن
آدھی سماعت
از : سید انور ظہیر رہبر, برلن جرمنی
" شہر خالی کیوں ہے کہاں گئے اس میں بسنے والے۔"
نظیر نے بڑھاپے کی کانپتی ہوئی آواز میں اپنے بیٹے سے پوچھا
" ابا آج کل لاک ڈاؤن ہے نا ۔"
" کیا ڈاؤن ہے ؟"
" لاک ڈاؤن ہے! لاک ڈاؤن! '
نظیر کے بوڑھے کان نے صرف آدھی بات سنی۔
پھر پوچھ لیا,
" بیٹا ذرا سمجھاؤ تو کیا ڈاؤن ہے؟"
" ابا اب تم سنتے بھی تو ٹھیک سے نہیں ہو, بس ساری بات اُدھوری ہی سننتے ہو"
بیٹے نے جھلا کر کہا
" ہاں بیٹے تم ٹھیک کہہ رہے ہو, لیکن جب تم بچے تھے اور تمھیں بولنا بھی نہیں آتا تھا، تب بھی ہم تمہاری ساری باتیں سمجھ جاتے تھے۔
ماشاءاللہ جناب انور ظہیر رہبر صاحب نے چھوٹے سے پیراے میں بہت بڑا سبق پیش کردیا ا۔
ReplyDeleteپرخلوص مبارکباد محترم آپ کی کاوشوں کو رب کائنات قبول فرمائے۔